")
حضرت آيت الله العظمی موسوی اردبيلی (قدس سره) کے متعلق یادگار کانفرنس کے منعقد کرنے والے ذمہ داروں کے ساتھ میڈیا والوں کا اجلاس
11/22/2017

حضرت آيت الله العظمی موسوی اردبيلی (قدس سره) کے متعلق یادگار کانفرنس کے منعقد کرنے والے ذمہ داروں کے ساتھ میڈیا والوں کا اجلاس منگل کے روز ۳۰ /آبان ۱۳۹۶ کو مفید یونیورسٹی میں منعقد ھوا ۔

حجت الاسلام و المسلمین سيد علی موسوی اردبیلی نے نامہ نگاروں کے درمیان کہا: آیت الله العظمی موسوی اردبیلی (قدس سره) کی رحلت کی مجلس برسی کا پروگرام؛ مسجد اعظم میں منعقد ھوگا ۔ آیت الله العظمی موسوی اردبیلی (قدس سره) کے فرزند نے اس بیان کے ضمن میں کہ اس مرجع تقلید نے اسلام اور ملک کے لئے بہت سی خدمات انجام دی ھیں، کہا: ان کی رحلت کی سالگرہ کا یہ ایک بہترین موقع ھے کہ ان کی خدمات کے مختلف گوشوں اور پہلووں پر نظر ڈالی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: آیت الله العظمی موسوی اردبیلی (قدس سره) کی رحلت کی سالگرہ کے موقع پر مسجد اعظم میں آذر مہینہ کی دوسری تاریخ کو نماز مغرب و عشاء کے بعد؛ مراجع عظام؛ علماء کرام اور مختلف لوگوں کی موجودگی میں مجلس برسی منعقد ھوگی ۔

حجت الاسلام و المسلمین سید علی موسوی اردبیلی نے اسی طرح تہران میں اس عظیم مرجع کی برسی کے پروگرام کے انعقاد کی خبر دیتے ھّوئے کہا : یہ پروگرام آذر مہینہ کی ۹ / تاریخ کو مرکز توحید؛ تہران میں منعقد ھوگا ۔